18 نومبر، 2021، 2:02 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84546812
T T
0 Persons
افغانستان سے کثیر الجہتی تعاون پر تیار ہیں: ایرانی خصوصی نمائندے برائے افغان امور

کابل، ارنا- ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک تمام سیاسی، اقتصادی، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری، مہاجرین اور انسانہ دوستانہ امور کے شعبوں میں افغانستان سے تعاون پر تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے سربراہ "عبداللہ عبداللہ" نے اپنے فس بوک پیج پر ایک پوسٹ میں جمعرات کو ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور "حسن کاظمی قمی" سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔

انہوں نے ایران کیجانب سے افغانستان کی بھر پور حمایت اور مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

نیز دونوں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور حسن کاظمی قمی اور ان کے ہمراہ وفد 16 نومبر کو طالبان کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے مذاکرات کیلئے دورہ کابل پہنچ گئے۔

انہوں نے اب تک افغان عبوی حکومت کے سربراہ "ملا عبدالغنی برادر"، وزیر خارجہ کے نائب سربراہ "امیر خان متقی" افغان شیعی علماء کونسل کے سربراہ اور دیگر  افغان عہدیداروں سے سیاسی، اقتصادی، سلامتی، ثقافتی، تعلیمی اور انسانہ دوستانہ امداد پر گفتگو کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .