17 نومبر، 2021، 3:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84545704
T T
0 Persons
ایرانی اداکار امریکن برائٹ لائٹ فیسٹیول کی جیوری کے چیئرمین بن گئے

تہران، ارنا- ایرانی اداکار "حمید فرخ نژاد" 20 ویں انٹرنیشنل امریکن برائٹ لائٹ فیسٹیول کی جیوری کے چیئرمین بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن اداکار "حمید فرخ نژاد" کو سکرین پلے لکھنے اور ہدایت کاری کا تجربہ ہے اور وہ مختلف ملکی اور غیر ملکی فیسٹیول میں متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

انہیں ہالی ووڈ میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی سیکرٹری بیلا بلیک کے ایک حکم نامے کے ذریعے  اس میلے کی جیوری کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

فیچر فلموں، مختصر، دستاویزی فلموں اور اینیمیشن سیکشنز میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں نوجوان فلم سازوں اور آزاد سنیما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

فیسٹیول کی جیوری کے چیئرمین حمید فرخ نژاد کی موجودگی کی وجہ سے ایرانی سنیما کو اس بین الاقوامی مقابلے میں شاندار موقع ملے گا۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب 13 اپریل 2022 کو لاس اینجلس میں ہوگی اور ہر سیکشن کے فاتحین کو گولڈن ایگل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حمید فرخ نژاد 1969 کو ایرانی جنوبی شہر آبادان میں پیدا ہوئے ۔ وہ تہران یونیورسٹی کے فائن آرٹس کی فیکلٹی سے تھیٹر گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی سنیما سرگرمی کا آغاز 1990 میں "خسرو سینائی" کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "ان دی ایلیز آف لو" میں اداکاری سے کیا۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .