17 نومبر، 2021، 2:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84545529
T T
0 Persons
سامراج طاقتین ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سامراج طاقتین ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بات آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل سے ممتاز اور اعلی علمی اور سائنسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ممتاز اور اعلی علمی اور سائنسی شخصیات نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ حسینیہ امام خمینی (رہ) انجام پذیر ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ممتاز ذہنی صلاحیت نعمت خداوندی ہے، اللہ کا عطیہ ہے۔ اللہ کی نعمت کا شکر بجا لانا چاہئے۔ آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہی رہنا چاہئے اس نعمت کا آپ کا شکر بجا لانا ہے۔  
انہوں نے بتایا کہ جو چیز انسان کو 'الیٹ' بناتی ہے وہ صرف ذہنی استعداد نہیں ہے۔ فکری استعداد بہتوں کے پاس ہوتی ہے اور ضائع ہو جاتی ہے، وہ 'الیٹ' نہیں بن پاتے۔ لہذا علمی استعداد کے ساتھ اس کی قدر و قیمت کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کام کرنا ضروری ہے۔ 

ایرانی قائد نے بتایا کہ ہمارا ملک ذہنی استعداد کے اعتبار سے عالمی اوسط سطح سے بالاتر ہے۔ یہ صرف دعوی نہیں بلکہ مسلمہ حقیقت ہے۔ یعنی ہمارے ملک کے پاس اور ہماری قوم کے پاس علمی میدان میں الیٹ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید بتایا کہ استعماری طاقتوں کی سافٹ وار کا ایک اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ قوموں کے ان کی استعداد سے غافل کر دیں یا ان کی ایسی حالت کر بنا دیں کہ وہ خود ہی اپنی استعداد کی منکر ہو جائیں۔ جب کسی قوم پر اپنی توانائيوں کے بارے میں غفلت طاری ہو جاتی ہے تو اس کو لوٹنا آسان ہو جاتا ہے۔ 

انہوں نے افریقہ میں عظیم تہذیبیں تھیں جو اپنی توانائیوں کے سلسلے میں بے اعتنائی برتنے کی وجہ سے اس نرم جنگ کی بھینٹ چڑھ گئیں جو استعماری طاقتوں نے ان پر مسلط کیں۔

انہوں نے  کہا کہ جواہر لال نہرو نے اپنی کتاب میں ہندوستان کے سلسلے میں اسی چیز کا ذکر کیا ہے۔ علمی پیشرفت کی ہماری رفتار ایسی ہونا چاہئے کہ تقریبا پچاس سال کے اندر ایران دنیا میں علم کا مرکز بن جائے اور لوگوں کو جدید علوم کے لئے فارسی سیکھنے کی ضرورت محسوس ہو۔ دنیا میں کسی زمانے میں یہی صورت حال تھی جو دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .