سعید خطیب زادہ نے منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں برکینا فاسو کی حکومت اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی برکینا فاسو اور مغربی افریقہ کے دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تجربات سے آگاہ کرنے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ