15 نومبر، 2021، 1:28 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84541825
T T
0 Persons

گروسی جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے

15 نومبر، 2021، 1:28 PM
News ID: 84541825
گروسی جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے دورہ ایران کی تاریخ کا اعلان کیا گیا اور وہ جلد ہی تہران کا دورہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ گروسی اس دورےکے دوران ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تکنیکی تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ ایران کے بارے میں پوچھے گئے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر گروسی کے ایٹمی توانائی کی تنظیم اور ویانا میں ایرانی سفارت خانے کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروسی کو تہران کے سفر کی دعوت دی گئی ہے اور اور وہ انشاء اللہ جلد ہی ایران روانہ ہوں گے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ  تہران میں ایرانی ہم منصب اور صدر مملکت کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دونوں فریقین اقتصادی تعاون کی توسیع، سرحدی تعلقات، سرزمین شام، افغانستان اور قفقاز کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں ایران کی مشاورتی فورسز کے بارے میں غیر ملکی میڈیا کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی میڈیا اور بعض دوسرے ممالک کی جانب سے جھوٹ اور جعلی خبروں کو پھیلانا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے ایران اور شام کے درمیان گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شامی وزیر دفاع نے شام میں ایرانی کمانڈر کو تمغہ دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .