11 نومبر، 2021، 4:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84537586
T T
0 Persons
ایران غیر ملکی طلباء  کو تعلیم دینے میں دلچسپی رکھتا ہے: ایرانی وزیر صحت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے الاقوامی طلباء کے داخلے کے عمل میں بالخصوص پچھلے 5 سالوں میں 6 گنا اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران غیر ملکی طلباء خاص طور پر علاقائی ممالک کے طلباء کو تعلیم دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بات بہرام عین اللہی نے شامی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں پچھلے 5 سالوں میں غیر ملکی طلباء کے داخلے کے عمل میں 6 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عین اللہی نے بتایا کہ ایران غیر ملکی طلباء خاص طور پر علاقائی طلبا کی تعلیم کیلیے اپنے مشن کو جاری رکھنے پر دلچسبی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ایران اور شام مزاحمتی فرنٹ کے نامور ممبروں کی حیثیت سے ماضی کی طرح دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مشترکہ تعاون کی مضبوطی کو جاری رکھیں۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان بہترین مشترکہ تعاون میں سے ایک سائنسی تعاون ہے۔ صحت اور طبی تعلیم کے شعبے میں جو وزارت صحت اور طبی تعلیم کی ذمہ داری ہے، ہم شام کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

وزارت صحت کی سرگرمیوں سے ہم ملک میں تمام مریضوں کا علاج کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ایران کے خلاف بزدلانہ پابندیوں کے باوجود خوش قسمتی سے ملک میں مریضوں کو مناسب طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

عین اللہی نے کہاکہ ایرانی یونیورسٹوں مین تقریباً 20000 فیکلٹی ممبران سرگرم ہیں اور 220000 طلباء میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،اس وقت ملک میں صحت کے شعبے میں 900 تحقیقی مراکز  موجود ہیں۔

عین اللہی نے کہا کہ ایران میں تقریباً 150 ہزار بستروں کے ساتھ ایک ہزار اسپتال ہیں جن میں سے زیادہ تر کوویڈ 19 کے مریضوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران میں 83فیصد افراد نے پہلی خوراک کو اور 6 فیصد لوگوں نے دوسری خوراک کو حاصل کیا ہے۔

شامی وزیر سائنس نے ایران اور شام کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام  10 سال پہلے سے اب تک مشکل ترین حالات میں شامی عوام کی حمایت کیلیے ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں بہت ترقی کی ہے اور یہ پیشرفت اس ملک کی اندرونی طاقت کی بنیاد پر ہوئی ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کے باعث ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .