رپورٹ کے مطابق، "بہروز آقائی" نے مزید کہا کہ چابہار کی بندرگاہ پر بحری جہازوں کے علاوہ مویشیوں، جو اور گندم کو لے جانے والے تین جہازوں کے سامان کو اتار کر ان کی منتقلی کا عمل کی جاری رہی ہے۔
انہوں نے چابہار کی بندرگاہ پر اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 1.2 ملین ٹن سے زیادہ بنیادی سامان اتارنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں بنیادی اشیا کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آقائی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں چابہار بندرگاہ سے درآمد کی گئی آٹھ ہزار ٹن سے زیادہ گندم کی لوڈنگ اینڈ ان لوڈنگ اور نقل و حمل کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور سیستان و بلوچستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی اولین ترجیح سامان کی مکمل شپنگ ہے۔
سیستان و بلوچستان کے بندرگاہوں اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل نے بندرگاہ کے اخراجات میں کمی اور سامان کی منتقلی میں تیزی کو مکمل شپنگ کے فوائد کے طور پر ذکر کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ