5 نومبر، 2021، 8:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84530646
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان نمائش کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے

اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کل ہفتہ کے روز تہران میں ہونے والے مشترکہ تجارتی کمیشن کے نویں اجلاس میں نمائش کے قیام کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

پاکستانی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر "عبدالرزاق داود" دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اگلے دور میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران روانہ ہوگئے۔
ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت "سید رضا فاطمی امین" اور عبدالرزاق داود کی قیادت میں اس دو روزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستانی وزارت تجارت کے کچھ اعلیٰ حکام، کسٹم کے حکام، صوبے بلوچستان کی ریاستی حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہان اس نشست میں شرکت کریں گے۔
فریقین دو طرفہ تجارت، ٹرانسپورٹ تعاون، آزاد تجارتی معاہدے، سرحد پار مارکیٹوں کی تعمیر اور دوطرفہ تجارت کی توسیع کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
عبدالرزاق داود ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی اور وزیر زراعت سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح تہران روانہ ہوئے۔
انہوں نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اپنے آئندہ دورہ ایران کو انتہائی اہم قرار دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس 2019 کے جولائی کے وسط میں پاکستان حکومت کی میزبانی میں اسلام آباد میں انعقاد کیا گيا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .