2 نومبر، 2021، 9:56 PM
Journalist ID: 2129
News ID: 84527389
T T
0 Persons
امریکہ کی پوزیشن گر گئی ہے: نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور

تہران، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ آج، دنیا کے لوگوں کو یقین ہے کہ وہ امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور آخر کار ہم اس سمت بڑھیں گے کہ سامراجی طاقتیں پوری طرح زوال پذیر ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار "سید محمد حسینی" نے آج بروز منگل کو امریکہ کے زوال پر منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں ایران میں سامراجیت کیخلاف جنگ کے قومی دن کے قریب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم امریکہ کیخلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں اور جہاں بھی ضرورت پڑے انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، دنیا کے لوگوں کو یقین ہے کہ وہ امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور آخر کار ہم اس سمت بڑھیں گے کہ سامراجی طاقتیں پوری طرح زوال پذیر ہوں گی۔
حسینی نے کہا کہ شاید کچھ لوگ ایسے محسوس کریں کہ ہم امریکہ کے زوال سے متعلق  جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ایک نعرے سے زیادہ کچھ نہیں ہے تا ہم مغربی مفکرین، برسوں سے اس پر بحث کر رہے ہیں اور خود امریکی بھی بارہا اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں ٹرمپ کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں، زیادہ تر امریکہ کے زوال کے مسئلے پر توجہ دی گئی اور بہت سے لوگوں نے اس کا اعتراف کیا۔

حسینی نے کہا کہ سپریم لیڈر کے مطابق مخملی دستانے اور ماسک ہٹا کر امریکا کا اصل چہرہ سامنے آگیا اور امریکا کے اندر جو کچھ ہوا اس نے رائے عامہ میں امریکا کی پوزیشن پر سوالیہ کا نشان لگا دیا۔

نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ جب ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنا چاہا تو اس نے کسی نہ کسی طرح تسلیم کیا کہ امریکی طاقت کم ہو رہی ہے کیونکہ ان کا نعرہ تھا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جاری ہونے والی پہلی امریکی سیکورٹی حکمت عملی دستاویز میں بھی امریکہ کے زوال کا اعتراف کیا گیا تھا کیونکہ ان کے منصوبوں کا محور اس زوال کو روکنے اور اس میں تاخیر کی کوشش کرنا تھا۔

انہوں نے امریکہ کے زوال کے ثبوت سے متعلق کہا کہ ان میں سے ایک امریکی معیشت ہے اور ہر کوئی اس بات کا اعتراف کر رہا ہے کہ چین جیسی نئی طاقتیں ابھر رہی ہیں جو شاید دنیا کی پہلی اقتصادی طاقت کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی اور یہ ایک حقیقت ہے جو ہو رہا ہے۔

حسینی نے کہا کہ معاشی طاقت کے علاوہ سافٹ پاور بھی ایک اہم مسئلہ ہے، آخر کار سافٹ پاور کا بہت فیصلہ کن کردار ہے اور وہ بالادستی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی رائے عامہ کی نظر میں امریکی پوزیشن کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ سافٹ پاور کا زوال اور اس کے دیکر میڈیا والے بھی امریکی چہرے کو سنوار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے بااثر سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں امریکہ کی پوزیشن میں کمی آئی ہے۔
**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .