2 نومبر، 2021، 9:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84527373
T T
0 Persons
ایران ناروے سے زرعی اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تیار

تہران، ارنا- ایرانی وزیر زراعت نے ایران اور ناروے کے درمیان خاص طور پر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ایران کے ماہی گیری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترقی میں تعاون کے فروغ زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "سید جواد ساداتی نژاد" نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات ناروے کے سفیر "سیگو الدتومین ہائوگر" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ناروے کے درمیان تعاون کی تاریخ 90 سال سے زیادہ پر محیط ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کی گہرائی کا پتہ چلتا ہے۔

ایرانی وزیر زارعت نے کہا کہ ایران اور ناروے کے درمیان زیادہ تر تعلقات، ماہی گیری کی مصنوعات کے شعبے میں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ماہی گیری، جنگلات اور رینج لینڈ مینجمنٹ کے شعبے میں مزید تعاون کی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

ساداتی نژاد نے مزید کہا کہ ماہی گیری کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پنجروں میں فش فارمنگ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بہت سارے سواحل ہیں جن میں ماہی گیری کی پرورش کی صلاحیت ہے اور ہم اس شعبے میں ناروے کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اس ملک کے سرمایہ کاروں کو خاص طور پر ایران کے جنوبی سواحل پر مشترکہ منصوبوں کے لیے مدعو کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں، ہمارے پاس 3.6 ملین ٹن مطالعہ شدہ مچھلی کی افزائش کی صلاحیت ہے، جو سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، اور ہم اس شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

ساداتی نژاد نے کہا کہ جنگلات اور رینج لینڈ کے تحفظ میں ناروے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناروے نے جنگلات اور آگ سے بچاؤ یا بجھانے کے نئے طریقوں کے میدان میں اچھا کام کیا ہے اور تعاون کے لیے ایک اچھا میدان ہے۔

 ایرانی  وزیر زراعت نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ مستقبل میں ماہی گیری اور رینج لینڈ کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے سے اچھا تعاون قائم ہوگا اور تجارتی تعلقات اور سائنسی اور تکنیکی تعلقات استوار ہوں گے۔

در این اثنا ایران میں ناروے کے سفیر نے کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جس کے زراعت کے میدان میں اعلی مقاصد ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ماہی گیری، آبی زراعت  کے میدان میں باہمی تعاون بڑھاسکیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی پابندیوں نے ایران کے لیے بہت سارے مسائل پیدا کر دیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ویانا میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور اچھے طریقے سے ختم ہوں گے۔

ناروے کے سفیر نے کہا کہ ان پابندیوں نے ایران اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل ایران اور ناروے کے درمیان تعاون کو روکنے کا سبب نہیں بننا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .