31 اکتوبر، 2021، 1:07 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84524212
T T
0 Persons
اگر سیاسی عزم ہو تو جوہری تخفیف اسلحہ ممکن ہے: ایرانی سفیر

نیو یارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اگر سیاسی عزم ہو تو دنیا میں جوہری تخفیف اسلحہ ممکن ہے۔

یہ بات "مجید تخت روانچی" نے اتوار کے روز تخفیف اسلحہ کے بین الاقوامی ہفتے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جب 1970 میں عدم پھیلاؤ کا معاہدہ نافذ ہوا تو رکن ممالک نے جوہری تخفیف اسلحہ کا عزم کیا۔ دوسرے لفظوں میں جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
روانچی نے کہا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم معاہدے کے فریق ہیں، لیکن انھوں نے سیاسی بنیادوں پر کسی بھی وقت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اس صورت میں کیا جا سکتا ہے اگر ایسا کرنے کے لیے سیاسی عزم ہو۔
یاد رہے کہ ایران کی دو سالہ مسودہ قرارداد بعنوان "جوہری تخفیف اسلحہ کی ذمہ داریوں کی پیروی جس پر 1995، 2000 اور 2010 میں این پی ٹی کے فریقین کی جائزہ کانفرنسوں پر اتفاق ہوا" جمعرات کے روز 28 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں منظور کیا گیا۔
قرارداد کا مسودہ اگلے ماہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر حتمی رائے شماری کی جائے گی۔
ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے کہا کہ جوہری ممالک اور ان کے دوستوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، جوہری ریاستیں جوہری تخفیف اسلحہ سے متفق نہیں ہیں، اور امریکہ، اسرائیل اور یورپی یونین اس تجویز کی مخالفت کرنے والوں میں شامل تھے۔
روانچی نے کہا کہ ایران کی قرارداد کے مسودے کو 108 ہاں ووٹوں سے منظور کیا گیا، ہمیں توقع ہے کہ جنرل اسمبلی میں اس کی منظوری اور بھی زیادہ مضبوطی سے ہو گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .