24 اکتوبر، 2021، 4:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84516379
T T
0 Persons
صہیونی ریاست کو ایرانی منہ توڑ جواب کا سوچنا ہوگا: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایرانی کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے ایران کیخلاف اقدامات اٹھانے کے صہیونی بجٹ کے رد عمل میں کہا کہ اسے ایرانی منہ توڑ جواب کے خساروں کا ازالہ کرنے کا سوچنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، ایڈمیرل "علی شمخانی" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو ایران کیخلاف اقدامات اٹھانے کیلئے 1.5 ارب ڈالر بجٹ مختص کرنے کے بجائے ایران کے چونکا دینے والے ردعمل سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے دسیوں ہزار ارب ڈالر فراہم کرنے کا سوچنا ہوگا۔

ناجائز صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس ریاست نے اپنی فوجی ساز و سامان کو لیس کرنے اور فوجیوں کو "ایرانی جوہری سرگرمیوں کیخلاف حملہ کرنے" کی تیاری کیلئے 5۔1 ارب ڈالر بجٹ کو مختص کیا ہے۔

اس 5۔1 ارب ڈالر کے بجٹ میں موجودہ بجٹ کے 930,000 ڈالر سے زیادہ اور صہیونی ریاست کے نومبر میں ہونے والے مستقبل کے بجٹ کا 620,000 ڈالر شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .