اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ نے یا رسول اللہ (ص) کی مقدس رمز کے ساتھ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا آغازکردیا ہے۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے کہا کہ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا اجرا ایرانی فضائیہ کے تمام اڈوں سے کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایاکہ اصفہان کے شہید بابایی ، بوشہر کے یاسینی ، بندر عباس کے شہید عبدالکریمی ، دزفول کے وحدتی اور تبریز کے فکوری ہوائی اڈوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور مذکورہ فضائی اڈوں سے دسویں فدائيان حریم ولایت مشق کی براہ راست کمانڈ کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق دسویں فدائيان حریم ولایت مشق میں جاسوس طیارے اور ڈرون طیارے بھی حصہ لیں گے ۔ اس مشق میں دشمن کے فرضی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔
جنرل واحدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ ملکی اور قومی دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہے اور ہم دشمن کو منہ ٹور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ