19 اکتوبر، 2021، 4:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84510383
T T
0 Persons
ایران اور قطر کا باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا- قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اور حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی"  اور ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز منگل کو  ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے و نیز نجی شعبوں میں تجارتی لین کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ، دونوں فریقین نے علاقے اور خلیج فارس میں تازہ ترین تبدیلیوں اور اس علاقے میں قیام امن اور استحکام سے متعلق تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .