تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جمعرات کے روز میجر جنرل محمد باقری اور ایران کے اعلیٰ فوجی وفد کے ارکان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے وفود کے ارکان کی موجودگی میں ایران اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی۔
جنرل باقری اور ایڈمرل امجد نیازی نے باہمی دلچسپی کے امور ، ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کی سطح پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں فریقوں نے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی اور دیگر سیکورٹی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک بحریہ کے تعلقات عامہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک قدم ہوگا۔
پچھلے دو دنوں کے دوران جنرل باقری نے پاکستانی سیاسی اور عسکری رہنماؤں کے ساتھ گہری ملاقاتیں اور مشاورت کی ہے۔
انہوں نے بالترتیب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری ، سیکورٹی ، اسٹریٹجک جہتوں اور ان تعلقات کی ترقی کی حکمت عملی میں تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ان مذاکرات میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کی ترقی ، علاقائی امن و استحکام ، عالم اسلام اور خاص طور پر افغانستان میں امن و سلامتی کی واپسی کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آج ایران کے اعلیٰ فوجی وفد کے اراکین پاکستان آرمی ہیوی اسلحہ پروڈکشن کمپلیکس اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کا دورہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستانی نیول چیف سے ملاقات
14 اکتوبر، 2021، 11:37 AM
News ID:
84504142
![ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستانی نیول چیف سے ملاقات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستانی نیول چیف سے ملاقات](https://img9.irna.ir/d/r2/2021/10/14/4/169123193.jpg)
اسلام آباد ، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے اپنے پاکستان کے سرکاری دورے کے تیسرے روز میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
-
پاک ایران سنیئر فوجی کمانڈروں کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر مذاکرات
اسلام آباد ، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے…
آپ کا تبصرہ