11 اکتوبر، 2021، 3:28 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84500767
T T
0 Persons
ایران میں ادویات کی درآمدات کے شعبے میں 91 فیصد کی کمی نظر آئی ہے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے اندر کورونا ویکسین کی تیاری نے ایران کی ادویات کے شعبے میں بڑی اچھی صلاحیت کو ظاہر کردی اور ہمیں ادویات کی درآمدات کے شعبے میں 91 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد رضا شانہ ساز" نے آج بروز پیر کو ایران فارما انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے اس نمائش کی کامیاب انعقاد کو روک دیا تا ہم رواں سال کے دوران، اس کا انعقاد کرنے کا دوبارہ موقع ملا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آئندہ سالوں کے دوران، تمام مشکلات کے حل سے اس نمائش میں مزید غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔

ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے سربراہ نے کہا کہ آج ،ہم دیکھتے ہیں کہ کورونا وبا کے علاج میں استعمال ہونے والی تمام ادویات گھریلو مینوفیکچررز میں تیار کی جات ہیں اور اگر ہم ان تمام ادویات درآمد کرنا چاہتے تھے تو ہمیں بہت سارا زر مبادلہ کا استعمال کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ انڈسٹری کسی بھی طرح سپورٹ کے بغیر اور لگژری انڈسٹری نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل دیسی اور سائنسی انڈسٹری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی تیاری اس بات کو ثابت کردیتی ہے کہ ایرانی ادویات کی صنعت میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔

شانہ ساز نے کہا کہ ملکی دواسازی کی صنعت کے تعاون سے ہم 2018 سے  2020 تک ملک میں استعمال ہونے والی ترجیحی کرنسیوں اور دیگر کرنسیوں کی کل 4.2 ارب ڈالر سے کم کر کے 2.84 ارب ڈالر کرنے میں کامیاب ہوئے، جو کہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے۔

ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ خوراک اور ادویات انڈسٹری ایک مکمل دیسی اور سائنسی انڈسٹری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خام مال میں کرنسی کی قیمت اور کھپت میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ادویات کی درآمد کی شرح میں 31 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران فارما انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کا 11 سے 13 اکتوبر تک امام خمینی (رہ) ہال میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 509 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .