رپورٹ کے مطابق، گریکو رومن ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کا 7 اکتوبر سے ناروے میں انعقاد کیا گیا اور آج بروز اتوار کو بہترین کھیلاڑیوں اور ٹیموں کی پہچان سے ختم ہوجائے گی۔
منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سے محمد رضا گرائی نے 67 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں روسی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-5 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کرکے ملک کے نام کو روشن کر لیا۔
ان مقابلوں میں ایران سے "میثم دلخانی" نے اپنے جارجیا کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 4-5 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کرکے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر ایرانی پہلوانوں "محمد ہادی ساروی" اور "علی اکبر یوسفی" نے بالترتیب 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی تمغے جیت لیے تھے۔
نیز ایران سے "محمد علی گرائی" اور "پژمان پشتام" نے بالترتیب 77 اور 82 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔
ایرانی قومی ریسلنگ ٹیم نے ناروے میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے کے حوالے سے ایک ریکارڈ بھی توڑا اور 6 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ