9 اکتوبر، 2021، 11:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84498551
T T
0 Persons
ایرانی اسپیکر کا عالمی برادری سے افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرنے کا مطالبہ

تہران، ارنا- ایرانی اسپیکر نے ایک پیغام میں افغانستان کے صوبے قندوزکی ایک مسجد میں المناک دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے مادی اور روحانی حامیوں کی پہچان کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کاروائی کرے۔

رپورٹ کے مطابق، "محمد باقر قالیباف" کے تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندور کے شعیوں کے مسجد میں دہشتگردانہ کاروائی کی جہ سے ہمیں بہت درد دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا مجرمانہ ہاتھ ایک بار پھر اسلام کیخلاف دشمنی اور اسلام فوبیا کی سمت میں مظلوم نمازیوں کے خون سے رنگین ہوا؛ جس کا مقصد عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی میں اس سرزمین میں افراتفری اوریاس و قنوطیت پیدا کرنے کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور ہر کسی حریت پسند انسان کے دل کو تکلیف دیتا ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایک ایسی صوتحال میں عالمی برادری سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے مادی اور روحانی حامیوں کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔

انہوں نے اس دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت پر افغان عوام اور حکومت کو تعزیت کا اظہار کیا۔

قالیباف نے کہا کہ افغانستان کے نئے عہدیدار، سیکورٹی فراہم کرنے اور افغانستان کے مظلوم اور مصیبت زدہ لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب کے ہوں اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس المناک جرم میں ملوث افراد کے ساتھ فیصلہ کن سلوک کریں اور ایسے جرائم کی تکرار کو روکیں۔

ایرانی اسپیکر نے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور مزاحمت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .