7 اکتوبر، 2021، 9:02 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84496380
T T
0 Persons
یکطرفہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو تباہ کرتی ہیں: ایرانی سفیر

لندن،ارنا- ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ کی تجارتی اور ترقیاتی کانفرنس میں خبردار کیا کہ اقتصادی اور مالی پابندیاں نہ صرف آزاد تجارت کی بنیادوں کو تباہ کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو بھی دوسرے ممالک کی پوزیشن اور علاقائی سالمیت کیخلاف کسی دیگر ملک کے اندرونی قانون کے سرحد پار کے استعمال کو معمول عمل دیکھانے سے تباہ کرتی ہیں۔

 "اسماعیل بقائی ہامانہ" نے تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں مزید کہا کہ سمٹ کا بنیادی مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی عالمی ایجنڈے میں سرفہرست رہے اور اس تجارت سے سب کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت اور ترقی کے درمیان تعلقات کی مضبوطی، خوشحالی کو بڑھانے، سب کے لیے ایک معقول زندگی سے لطف اندوز ہونے، ممالک کے اندر عدم مساوات کو کم کرنے اور عوامی کمزوری کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ایک نازک وقت پر منعقد کیا جا رہا ہے جب دنیا کو کورونا وبا سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور اسے دیگر عالمی ہنگامی حالات جیسے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، ابھرتے ہوئے تنازعات اور ان کے انسانی نتائج کو سمجھنا ہوگا۔

بقائی ہامانہ نے کہا کہ کورونا وبا ہماری ترقیاتی کامیابیوں کو ٹوٹنے کی سطح کو ظاہر کرنے کے علاوہ، ممالک کے درمیان عدم مساوات کی گہرائی کو بھی سامنے لایا۔

 انہوں نے کہا کہ درحقیقت اس صورت حال نے موجودہ عدم مساوات اور لوگوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی میں فرق کی گہرائی، جیسے غربت اور بھوک سے پاک مہذب زندگی کا لطف، اور ضروری ادویات اور علاج تک رسائی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ترقی کے حق کو ایک عالمگیر زمرہ تسلیم کیا جانا ہوگا جس میں تمام بنیادی حقوق شامل ہو؛ ان کے مطابق ترقی کا حق، معاشی، سماجی، شہری اور سیاسی حقوق کو تسلیم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔

بقائی ہامانہ نے ایسے ماحول میں پائیدار ترقی کی اہمیت جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہو اور مالی اور تکنیکی صلاحیتوں کا استحصال کیا جا سکے، پر تبصرہ کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ موجودہ عالمی آب و ہوا ترقی پذیر یا کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے کئی طریقوں سے امتیازی اور نقصان دہ ہے۔

ایرانی سفارتکار کے مطابق یکطرفہ اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے قانون پر مبنی غیر امتیازی تجارت غیر معمولی دباؤ میں ہے جو عالمی تجارتی تنظیم کے بنیادی اصولوں کو کمزور کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کی طرف سے بڑے پیمانے پر یکطرفہ اور جبر آمیز اقدامات نے تجارت اور ترقی پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی مقاصد کے لیے ترقی پذیر ممالک کیخلاف زبردستی کے لیے پیسے اور معاشی طاقت کو بطور اوزار استعمال کرنا آزاد تجارت کو آلودہ کرتا ہے اور ترقی کو دبا دیتا ہے۔

ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ کی تجارتی اور ترقیاتی کانفرنس میں خبردار کیا کہ اقتصادی اور مالی پابندیاں نہ صرف آزاد تجارت کی بنیادوں کو تباہ کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو دوسرے ممالک کی پوزیشن اور علاقائی سالیمت کیخلاف کسی دیگر ملک کے اندرونی قانون کے سرحد پار کے استعمال کو معمول عمل دیکھانے سے بھی تباہ کرتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .