4 اکتوبر، 2021، 1:51 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84493570
T T
0 Persons
ایرانی جڑواں بہنیں عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی

تہران، ارنا - مشہد سے تعلق رکھنے والی ایرانی جڑواں بہنیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ عالمی جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی۔

ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 5 سے 12 اکتوبر تک سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگی اور ایرانی لڑکیوں کی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ ان بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

مشہد سے تعلق رکھنے والی ایرانی جڑواں بہنیں 'سیدہ غزال حسینی اور سیدہ غزالہ حسینی بھی ان مقابلوں میں شرکت کریں گی۔

غزل اور غزالہ حسینی جو پہلی بار بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ، نے بچپن سے کھیل کھیلنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کے کہنے پر اس کھیل میں داخل ہوئیں اور ان کے خاندان کو ویٹ لفٹنگ کا بہت شوق ہے۔

غزال حسینی نے کہا کہ 55 کلوگرام کے زمرے میں سنیچ میں 71 کلو گرام  اور کلین اینڈ جرک میں 87 کلو گرام وزن اٹھایا ہے اور 59 کلو گرام کے زمرے میں اس کی بہن غزالہ حسینی نے بھی سنیچ میں 72 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 91 کلو گرام وزن اٹھایا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@     

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .