پہلی خاتون ایرانی ٹینس کھیلاڑی جنہوں نے گرینڈ سلیم میں کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی کھیلاڑی "مشات الزہرا صفی" نے انڈر 18 ورلڈ ٹینس ٹور میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مقابلوں کے طلائی تمغے کو جیت کر گرینڈ سلیم میں کوالفیائی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق صفی نے فائنل میچ کے پہلے روانڈ میں قازقستان کی حریف "آرژوان ساگاندلیکوف" کو 3-6 نتیجے سے شکست دی۔ وہ دوسرے راونڈ میں اپنی حریف کیخلاف کھیلے کئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں۔ تا ہم وہ تیسرے روانڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5۔7 نتیجے کیساتھ اپنی قازقستان کی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ایرانی نوجوان ٹینس کھلاڑی اس چیمپئن شپ سے پہلے 306 پوائنٹس کیساتھ دنیا میں 218 ویں نمبر پر تھی اور اب اس چیمپئن شپ کیساتھ اور ورلڈ ٹینس فیڈریشن کی نئی رینکنگ میں 170 پوائنٹس حاصل کرکے دنیا میں 137 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

 خاتون ایرانی کھیلاڑی اگلے سال میں ایرانی نمائندے کی حیثیت سے آسٹریلین گرینڈ سلیم اوپن کے انڈر 18 زمرے میں پہلی خاتون ایرانی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .