رپورٹ کے مطابق، سان فرانسسکو ایرانی فلم فیسٹیول نے آج باضابطہ طور پر فلم ایونٹ کے 14 ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان کیا اور ایرانی ہدایتکار "احسان عباسی" کی بنائی فلم two weeks later میں کردار ادا کرنے والی مہشید عجم نے شارٹ فلم کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔
سان فرانسسکو ایرانی فلم فیسٹیول ایک فلمی تقریب ہے جو سالانہ ستمبر میں کیلیفورنیا کے شہر ٹیبورون میں منعقد ہوتی ہے۔
سان فرانسسکو ایرانی فلم فیسٹیول 2008 میں اپنے کام کا آغاز کیا اور یہ ایران سے باہر پہلا آزاد ایرانی فلم فیسٹیول ہے جس میں ایرانی فن کاروں کی بنائی گئی طویل یا کہ مختصر فلموں کو نمائش کیئلے پیش کیا جاتا ہے۔
فلم two weeks later کی کہانی عطیہ نامی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جس کو صرف دو ہفتوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے تاکہ شاہپور کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد اس کے والد کی وراثت کے طور پر گھر پر قبضہ کر سکے، لیکن ایک گمنام شخص کی موجودگی اس معاملے کو بدل دیتی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ