یہ بات محمد اسلامی نے منگل کے روز بوشہر کے پاور پلانٹ کے دورہ کرنے کے موقع کہی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کی پیداوار میں ایٹمی تابکاری کے استعمال کی ترقی اس شعبے میں نمایاں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل اور چیلنجوں کو کم کرے گی۔
انہوں نے ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی کو ایک ضرورت سمجھا اور کہاکہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے مشنوں میں سے ایک علم پر مبنی مصنوعات تیار کرنا اور جوہری سائنس کے استعمال کو بڑے پیمانے پر پھیلانا ہے۔
اسلامی نے کہا کہ زرعی مصنوعات کے معیار کی بہتری جوہری صنعت کے دیگر معاشی اور اسٹریٹجک فوائد میں سے ایک ہے۔
نائب ایرانی صدرنے بتایا کہ جدید زراعت کو فروغ دینے کے لیے جوہری صنعت کا استعمال اس تنظیم کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔
اسلامی نے ریڈیو فارماسیوٹیکلز اور متعلقہ لیبارٹریوں اور جوہری زرعی مراکز کی ترقی کو ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے پروگراموں میں سے ایک سمجھا اور کہا کہ اس شعبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ ایران کی توانائی تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی ضروریات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایٹمی سائنس میں اسلامی ایران کی ترقی کے خلاف ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں جوہری شعبوں میں ایرانی طلباء کی تعلیم کو منع کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ