10 ستمبر، 2021، 10:21 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84466484
T T
0 Persons
مشرق وسطیٰ کی پیٹروکیمیکل تجارت میں ایران کے حصے میں 2 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - قومی پیٹروکیمیکل کمپنی کے ڈائریکٹر  برائے منصوبہ بندی اور ترقی نے کہاہے کہ 1398میں مشرق وسطیٰ کی پیٹروکیمیکل تجارت میں ایران کا حصہ 20.2 فیصد کے برابر تھا اور1399کے اختتام پر یہ  22.1 فیصد تک پہنچ گیا جو 2 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بات حسن عباس زادہ نے آج بروز جمعرات ارنا کے اقتصادی صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 1398 کو پیداواری صلاحیت کے لحاظ سےعالمی پیٹروکیمیکل پیداوار میں ایران کا کوٹہ 2.5فیصدتھا، جو پیٹروکیمیکل انڈسٹری کی دوسری چھلانگ کے منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ سال کے آخر میں بڑھ کر 2.7 فیصد ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1998 میں مشرق وسطیٰ میں ایران کی پیٹروکیمیکل تجارت کا حصہ  24.9فیصد تھاکہ پچھلے سال کے آخر میں یہ حصہ 26.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

عباس زادہ نے کہا کہ ایران کی 70 فیصد پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں اور 1398 کو م پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی عالمی تجارت میں ایران کا حصہ تقریبا5. 3 فیصد تھا جو 1399 کے آخر تک5.9 تک پہنچ گیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .