7 ستمبر، 2021، 3:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84463415
T T
0 Persons
ایران میں سمندری پروپیلنٹس مقامی ہو گئے ہیں

تہران، ارنا - ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے سمندری پروپیلنٹس کی لوکلائزیشن کو بحریہ کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم پہلے ملکی ساختہ پروپلشن کی تیاری کو دیکھیں گے جو سمندر کے میدان میں تمام شعبوں کی مدد کرے گا۔

 یہ بات ایڈمیرل  شہرام ایرانی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے  اٹلانٹک اوشن میں بھیجے جانے والے 75 ویں بوٹس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سمندروں  اور پانیوں جہاں سامراج طاقتیں موجود ہیں، میں تقریبا 45 ہزار کلومیٹر چلنا ایرانی طاقت، قابلیت اور صلاحیت کی علامت ہے۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بحریہ میں میرے ساتھیوں کی کوششوں اور جدوجہد سے ہم بہترین طریقے سے شہداء کے راستے کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

ایرانی کمانڈر نے بحریہ کی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ہماری صلاحیت تین شعبوں 'زمین، زیر زمین اور ہوا' پر مشتمل ہے اور ہم اسٹریٹجک سامان حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایرانی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد مکمل ایرانی ساختہ سمندری انجن کو نقاب کشائی کریں گے۔

ایرانی ایڈمرل نے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ ہمارا ایک منصوبہ دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد ہے۔ ہم ہر دو سال عمان کے ساتھ امدادی اور ریسکیو مشقیں منعقد کرتے ہیں اور بہتر مشقوں کے انعقاد کے لیے مزید ممالک کو مدعو کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .