31 اگست، 2021، 1:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84455615
T T
0 Persons
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیاری کا اعلان

تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

یہ بات انٹونیو گوٹرش نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے نام سے اپنے ایک پیغام میں کہی۔

انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں پائیدار ترقی، امن او استحکام کے قیام اور انسانی حقوق کے فروش کیلیے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر دلچسبی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اقدار اور خواہشات کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے "تعاون" پر بھروسہ کرتا ہوں۔

گوٹرش نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایرانی صدر کےلیے بہترین خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .