رپورٹ کے مطابق، ایرانی فنکاروں "مریم مقدس" اور "بہتاش صناعی ہا" کی بنائی گئی فلم Ballad of a White Cow کو آسٹریا میں منعقدہ 34 ویں ڈرنو ہمت فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور پھر اس کو سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فلم سے متعلق جیوری کے بیان کا ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ "یہ فلم یونان کے عظیم اور شاندار سانحات کی یاد دلاتی ہے جو اس زمانے میں زندہ اور متحرک ہیں۔ ایک ایسی فلم جس میں منفرد تصاویر اور فارم اور مواد کا ہم آہنگ کنکشن ہے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے اور آپ کو بہت ساری ذاتی خیالات کیساتھ تنہا چھوڑ دیتا ہے۔"
ڈرنو ہمت فیسٹیول، آسٹریا کے سب سے اہم فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال تاریخی اور قرون وسطی کے شہر فریشتاد میں منعقد ہوتا ہے اور اس تاریخی شہر میں بہت سے سینما محبت کرنے والوں کی میزبانی کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ