29 اگست، 2021، 7:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84453532
T T
0 Persons

ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر سے ملاقات

29 اگست، 2021، 7:57 PM
News ID: 84453532
ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- دمشق کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے شامی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "امیر عبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو "بشار اسد" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اس حساس علاقے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی، خطے میں قیام سلامتی اور استحکام میں بالکل مددگار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اسلامی اور علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون بڑھانے کا خطے میں پائیدار قیام امن میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

امیرعبداللہیان نے علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کسی بھی سیاسی اور سیکورٹی انتظامات کو شام سمیت خطے کے تمام ممالک کی موجودگی اور شرکت سے حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم، اقتصادی، سیکورٹی اور سیاسی شعبوں میں نئی ​​علاقائی سہولیات پیدا کرنے میں مدد کرنے میں عراق اور شام کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اس حساس خطے کی سلامتی اور دیرپا استحکام میں معاون نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہماری قریبی مشاورت ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام فریقوں کو بطور سیاسی حل کے افغان جامع حکومت کے قیام پر توجہ دینی ہوگی۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اصل جڑ ہے اور صہیونیوں نے علاقے اور فلسطین کی تاریخی سرزمینوں میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کو اسیر کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اسلامی اور علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون بڑھانے کا خطے میں پائیدار قیام امن میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .