26 اگست، 2021، 4:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84450119
T T
0 Persons
پاکستانی وزیر خارجہ دورہ ایران پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی وزیر خارجہ، اپنے علاقائی دورے کے چوتھے مرحلے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے باہمی تعلقات اور افغان تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں، دورہ ایران پر روانہ ہوگئے۔

پاکستانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، قریشی جو دورہ ترکمانستان پر تھے، ایک سیاسی اور سفارتی وفد کی قیادت میں آج بروز جمعرات کے دوپہر کو اشک آباد بین الاقوامی ائیرپورٹ کو چھوڑکر کے دورہ تہران پر روانہ ہوگئے۔

وہ دورہ ایران کے موقع پر، اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ملاقات میں علاقائی تبدیلیوں اور افغانستان کی صورتحال سمیت تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کی تقویت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے "محمد صادق" اس دورے میں قریشی کا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے 24 اگست کو اپنے علاقائی دورے کا آغاز کیا اور پہلے مرحے میں تاجکستان کے درالحکومت دوشنبہ میں گئے اور پھر انہوں نے تاشقند میں ازبک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

قریشی نے دورہ ایران کی روانگی سے پہلے، اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .