23 اگست، 2021، 3:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84446401
T T
0 Persons
ایران میں کورونا وائرس کے وار جاری؛ کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟

تہران، ارنا-  ایرنی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 610 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق،22 سے 23 اگست تک ملک میں مزید 38 ہزار 675 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 5 ہزار 108 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 4 ملین 715 ہزار 771 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس وبا کا شکار مزید 610 افراد جاں بحق ہوگئے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا کی شرح اموات 102 ہزار 648 تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک 3 ملین 961 24 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھڑ چلے گئے ہیں۔

تاہم؛ 7 ہزار 695 افراد کی انتہائی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27 ملین 974 ہزار 949 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جاپکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں 16 ملین 986 ہزار 882 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور 6 ملین 150 ہزار 817 افراد نے دوسری خوراک لگوالی ہے اور مجموعی طور پر 23 ملین 137 ہزار 699 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوا لی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .