16 اگست، 2021، 6:28 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84439279
T T
0 Persons
ایران کی خلیج فارس یونیورسٹی جنگ سے متاثرہ افغان طلبا کی حمایت کرتی ہے

بوشہر، ارنا- ایران کی خلیج فارس یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم انسان دوستانہ مقاصد کے سلسلے میں جنگ سے متاثرہ افغان طلبا کی حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار"عبدالمجید مصلح" نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور جنگی حالات کے بڑھنے کی وجہ سے خلیج فارس یونیورسٹی، افغان طالب علموں بالخصوص خواتین طالب علموں جن کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ورچوئل طور پر تربیتی کورسز میں حصہ لینا پڑا تھا، کی یونیورسٹی میں واپسی کا بند و بست کر رہی ہے۔

مصلح نے کہا کہ خلیج فارس یونیورسٹی نے ویزا جاری کرنے اور باصلاحیت نئے طلباء کو اپنے بین الاقوامی امور کے دفتر میں داخل کرنے کے عمل کو بھی تیز کردیا ہے اور قونصلر امور کو تیز کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو دور کرنے کے لیے اس حقیقت کے باوجود کہ کلاسیں ورچوئل طور پر منعقد کی جاتی ہیں، افغان طلباء جو خود یا ان کے خاندان اس ملک میں اندرونی تنازعات سے متاثر ہوتے ہیں وہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بوشہر واپس آسکتے ہیں۔

خلیج فارس یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ  اس سے قبل، افغان طلباء جو حالیہ ہفتوں کے تنازعات کی وجہ سے حتمی امتحانات میں حصہ لینے سے قاصر تھے، کی مدد کے لیے کے ان کے دوبارہ امتحان لینے اور آؤٹ آف ٹرم سمسٹر کے خاتمے جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔

مصلح نے کہا کہ افغانستان، پاکستان، بھارت اور افریقہ سمیت مشرق وسطی کے ممالک سے 300 سے زائد بین الاقوامی طلباء طویل مدتی کورسز کے لیے اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .