14 اگست، 2021، 5:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84436947
T T
0 Persons
ایرانی فلم Holy bread کی جنوبی کورین میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی دستاویزی فلم Holy bread کو جنوبی کوریا میں منعقدہ تیرہویں بین الاقوامی دستاویزی فلم فیسٹیول (ڈی ایم زیڈ) میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

"ماد مووی" کمپنی کے زیر اہتمام میں بنائی گئی ہولی بریڈ دستاویزی فلم کو ڈی ایم زیڈ بین الاقوامی دستاویزی فلم فیسٹیول کے "ایشین کمپیٹیشن" کے آفیشل سیکشن  میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم کی ہدایتکاری مرحوم "رحیم ذبیحی" نے کی ہے اور فلم کی پروڈیوسر بھی "تورج اصلانی" ہے؛ اور اس ایونٹ کے ایوارڈ کو جیتنے کیلئے جاپان، فلپائن، چین، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، تائیوان اور بھارت کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں سے مقابلہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان سویلین خطے میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد شاندار دستاویزی متعارف کروانا اور ساتھ ہی باصلاحیت ایشیائی اور بین الاقوامی فلم سازوں کی مدد کرنا اور دستاویزی فلموں کے کامیاب پروجیکٹس ہیں اور یہ فی الحال ایشیائی دستاویزی سنیما کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیرہویں ڈی ایم زیڈ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا "امن، تعلقات اور زندگی" کے عنوان کے تحت اور وزارت ثقاف، کھیل اور سیاحت اور کورین فلم کونسل کے تعاون سے 9 سے 16 سپتمبر تک انعقاد کیا جاتا ہے جس میں 40 معروف ہدایتکاروں کے 130 فلموں کی نمائش ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .