10 اگست، 2021، 6:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84433279
T T
0 Persons
کربلا کے ننھے شہید حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں 45 ممالک میں کانفرنسوں کا انعقاد

تہران، ارنا- حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری نے کہا کہ کربلا کے ننھے شہید حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں محرم الحرام کے پہلے جمعے میں 45 ممالک میں کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "داوود منافی پور" نے منگل کے روز حسینی شیرخوار بچے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران، ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی اصغر (ع) کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے متعارف کراتے ہوئے ہم سب پر واضح کر دیتے ہیں کہ حضرت سید الشہداء کا مقصد حکومت نہیں بلکہ اسلامی امت کو بیدار کرنا تھا۔

منافی پور نے کہا کہ ہم نے اربعین کی زیارت میں یہ بھی پڑھا کہ امام حسین (ع)  نے کربلا میں فرمایا ہے کہ میں اپنی قوم اور مستقبل کی قوموں کو بیدار کرنے کیلئے اپنے دل کا خون کربلا میں لایا ہوں۔

انہوں نے کربلا کے ننھے شہید حضرت علی اصغر (ع) کی یاد می منعقد ہونے والی کانفرنس کے انعقاد سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں ماؤں اور شیر خوار بچوں کی موجودگی ہمیں یہ پیغام انسانی معاشرے تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے اور اس عالمی کانفرنس میں ہماری تحریک کا موڑ  "نذرنامہ" پڑھنے کی رسم ہے۔

منافی پور نے کہا کہ البتہ، نذر پڑھنا دوسرے ممالک میں بھی منعقد کیا جاتا ہے اور نذرنامہ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے اور 13 زبانوں میں نذرنامہ پڑھنے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تقریب کا تمام بجٹ عوام فراہم کرتے ہیں اور ہمارے پاس کوئی سرکاری بجٹ نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .