6 اگست، 2021، 10:05 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84428153
T T
0 Persons
ایران اور جنوبی افریقہ کے اسپیکرز کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا- ایران اور جنوبی افریقہ کے اسپیکرز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر کی تقریب حلف برداری کی سائڈ لائن میں ایک ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں "محمد باقر قالیباف" نے نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں جنوبی افریقہ کے پارلیمانی وفد کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت بطور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت کے نیلسن منڈیلا سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے تمام سیاسی، اقتصادی اور بالخصوص پارلیمانی شعبوں میں جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ سے تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بے پناہ اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کی تقویت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 15 ویں اجلاس کا جلد از جلد انعقاد ہوجائے گا تاکہ باہمی تعاون کو اعلی سطح تک بڑھا سکیں۔

قالیباف نے ایران اور جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں خواتین نمائندوں کے درمیان بات چیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا اسلامی مشاورتی اسمبلی دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں خواتین نمائندوں کے درمیان مسلسل مذاکرات اور تجربات کے تبادلے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کیخلاف امریکی جابرانہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ممالک کیخلاف پابندیوں عائد کرنے کی پالیسی ایک ناکام پالیسی ہے۔

دراین اثنا جنوبی افریقہ کی خاتون اسپیکر "تادی مونیسہ" نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے حکومت اور عوام، اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعلقات کی ترقی پر ہمیشہ مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ، اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ مختلف شعبوں بالخصوص پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

مونیسہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کےشعبے میں ایرانی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان کا ملک بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں خواتین کے کردار کو اہم قرار دیا اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں خواتین کے دھڑے کے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .