20 جولائی، 2021، 11:22 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84410172
T T
0 Persons
ایرانی وزیر دفاع کی اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کو عید الاضحی کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کو عید الاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے منگل کے روز کہی۔

جنرل حاتمی نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کو عید الاضحی کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی اطاعت کا موقع اور رب العزت کی بندگی اور غلامی کا سب سے خوبصورت مظہر ہے۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ میں اس عید کی آمد پر اپنے ساتھیوں کو خلوص اور تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اسلام کی آسمانی تعلیمات کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے مزید اتحاد و استحکام کو دیکھیں گے۔

اس پیغام میں وزیر دفاع نے دوست اور مسلم ممالک کے لیے سربلندی، کامیابی اور صحت کے لئے دعا کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .