11 جولائی، 2021، 5:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84400484
T T
0 Persons

ایران میں سلووینیا کی خاتون سفیر کی طلبی

11 جولائی، 2021، 5:01 PM
News ID: 84400484
ایران میں سلووینیا کی خاتون سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- منافقین اجلاس میں میں سلووینیا کے وزیر اعظم کی ورچوئل شرکت جو ایک ناقابل قبول اقدام اور سفارتی اصولوں کیخلاف ہے، کے رد عمل میں تہران میں تعینات اس ملک کی خاتون سفیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کیا گیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، منافقین گروہ کے اجلاس میں سلووینیائی وزیر اعظم "یانز یانشا" کی ورچوئل موجودگی کے بعد، ایران میں خاتون سلووینیائی سفیر "کریستینا رادی" کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اٹھائے گئے بے بنیاد اقدامات اور الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کریستینا رادی کو سلووینیا کی حکومت کو ہمارے ملک کے سرکاری احتجاجی نوٹ سے آگاہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عظیم قوم ایران سے نفرت کرنے والے دہشت گرد گروہ کے اجلاس میں سلووینیائی وزیراعظم کی ورچوئل شرکت اور اس سلووینیائی عہدیدار کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات، سفارتی رواج  اور دو طرفہ تعلقات کے جذبے کے منافی ہیں؛ اگرچہ یہ واضح ہے کہ کسی دہشت گرد گروہ کی حمایت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں اور انسانی حقوق کی اقدار کے منافی ہے، لیکن یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

اس سلسلے میں سلووینیائی حکومت سے اس اقدام کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔

در این اثنا خاتون سلووینائی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بہت جلد ایران کے اس احتجاجی نوٹ کو اپنے ملک کے حکام تک پہنچادیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .