7 جولائی، 2021، 4:53 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84396669
T T
0 Persons
اٹلی میں ایرانی خانہ بدوشوں کے فیسٹیول کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا۔ ایرانی خانہ بدوش کے فیسٹیول کا 2022ء کے اگست میہنے میں تصاویر اور پرفارمنگ آرٹس کی نمائش کیساتھ  اٹلی کے شہر فلورنس میں انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، اٹلی ابروزو ایوینٹورا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر "انتونیو کوراڈو" نے آج بروز بدھ کو اٹلی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر"محمد تقی امینی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 اس موقع پر انتونیو کوراڈو نے کہا کہ 2022،ء کے آگست میں اٹلی کے شہر فلورانس میں ایرانی خانہ بدوشوں کے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گاـ جس میں تصویری نمائش کے علاوہ اٹلی میں تعنیات ایرانی ثقافتی قونصلر سے ہم آہنگی کیساتھ  ایرانی خانہ بدوشوں کا ایک وفد اٹلی کا دورہ کرتے ہوئے اس نمائش میں حصہ لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفد، ایرانی روایتی موسیقی، آیینی رسم و رواج اور خانہ بدوش کے دیگر فنون لطیفہ ادا کرنے سمیت اپنی دستکاری اور دیگر پروڈکشن تیار کرنے کے طریقے اور خانہ بدوشوں کی زندگی کو علامتی طور پر پرفارمنس کرے گا۔

ابرزوزو ایوینٹورا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے ماترا کے نئے میئر کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات کی رپورٹ دیتے ہوئے؛ ماترا کی میونسپلٹی کیجانب سے ایرانی شہر توس اورماترا کے درمیان سسٹرسیٹز معاہدے دستخط کرنے کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کا اعلان کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .