6 جولائی، 2021، 1:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84395019
T T
0 Persons
جاپانی سفیر نے ارومیہ جھیل کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا

تبریز، ارنا - ایران میں جاپان کے سفیر نے کہا ہے کہ ارومیہ جھیل کی بحالی کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ اس آبی علاقے کی بحالی کی جا رہی ہے۔

یہ بات کازو توشی آیکاوا نے منگل کے روز صوبے آذربائیجان شرقی کے نائب گورنر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبریز کا دوسرا دورہ ہے ، اس بار میں نے اقوام متحدہ کی ترقی اور فروغ  کے پروگرام'' کی ٹیم (" یو این ڈی پی "کے نام سے جانا جاتا ہے) کے ساتھ ارومیہ جھیل کی بحالی کے مشترکہ ایگزیکٹو منصوبوں کے عمل کو قریب سے دیکھنے کیلیے تبریز کا دورہ کیا ہے۔

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) ارومیہ جھیل کی بحالی کے لئے حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھی تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس جھیل کو زندہ کرنے کے لئے اچھی کوششیں کی گئی ہیں اور میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ ارومیہ جھیل کی بحالی ہو رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ شراکت داروں کے تعاون سے اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس جھیل نے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لئے بہت سارے مواقع اور وسائل پیدا کیے ہیں۔

جاپانی سفیر نے ارومیہ جھیل کو بحال کرنے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے)  کے ساتھ صوبے آذربائیجان شرقی کے گورنر  کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں جاپان کا قونصل خانہ نہیں ہے  لیکن اس صوبے کی سینئر انتظامیہ نے حالیہ برسوں میں جاپانی سفارتخانے کے پروگراموں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے اس صوبے کی اچھی سیاحتی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس صوبے کے ساتھ سیاحت کے تعلقات کو وسعت دینے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایران میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندے کلودیو پروویداس نے بھی کہا مشرقی آذربائیجان ایک مالدار صوبہ ہے اور یہ ایرانی کھانے کی ٹوکری کے سب سے اہم پروڈیوسرز میں سے ایک ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .