29 جون، 2021، 3:28 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84387631
T T
0 Persons
ایرانی طلبا کی ٹیم کو فرانس میں روبوکپ ورلڈ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل

تہران، ارنا- فینکس روبوکپ ٹیم نے ایران کے نمائندے کی حیثیت سے فرانسیسی روبوکپ ورلڈ چیمپیئن شپ میں طالب علموں کے سیکشن میں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق فینکس روبوکپ ٹیم  میں "امیر رضازادہ"، امیر حسین درویش" اور "سہند حاجی زادہ" شامل تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کی حیثیت سے فرانس میں منعقدہ روبوکپ چیمپئن شپ میں حصہ لے کر طالب علموں کے سیکشن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

اس کے علاوہ سٹوڈنٹ کے سیکشن میں ہونے والے ان مقابلوں میں، قزوین اسلامی آزاد یونیورسٹی (ایم آر ایل) کے میکاترونکس ریسرچ سنٹر کی ٹیم فرانس میں روبوکپ 2021 ورلڈ چیمپیئن شپ میں ایک طلائی اور 2 چاندی تمغوں سمیت ایک پانچواں عنوان سے سب سے اعزازی ایرانی ٹیم کے طور پر پہچانی گئی۔

واضح رہے کہ فرانس ورلڈ روبوکپ مقابلوں کا کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد ورچوئل طور پر منعقد ہوا؛ جس میں دنیا بھر سے طلباء کی اعلی ٹیموں نے حصہ لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .