28 جون، 2021، 10:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84386632
T T
0 Persons
پاکستانی حکام کا ایران سے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تقویت پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی سرکاری حکام نے ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات میں علامہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم، صدر مملکت اور سینیٹ کے سربراہ نے ایرانی صدراتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے صرف 24 گھنٹوں کے بعد، ایرانی حکومت اور عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے نومنختب ایرانی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

پاکستانی صدر "عارف علوی" نے علامہ سید ابرہیم رئیسی کو اس انتخابات میں جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس انتخاب کو امن، خوشحالی اور ترقی کے حصول کیلئے رئیسی کے مقاصد پر عوام  کے بھروسے کا نتیجہ قرار دے دیا۔

علوی، جو ایران اور پاکستان کے مشترکہ ورثے کے طور پر فارسی زبان کے فروغ کی حمایت کرتے ہیں، نے  پاکستانی صدر کے ٹوئٹر اکاونٹ میں جاری ایک پیغام میں فارسی زبان میں رئیسی کو صدراتی انتخابات میں فتح پر مبارکباد دی۔

انہوں نے علامہ رئیسی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ ان کے دوران صدرات میں ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک پیغام میں علامہ رئیسی کو  "بردار" کہتے ہوئے ان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ و نیز علاقے میں قیام امن، استحکام اور سلامتی کے سلسلے میں نو منتخب ایرانی صدر سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی سینیٹ کے سربراہ "محمد صادق سنجرانی" نے ایک پیغام میں اپنے اور پاکستانی پارلیمنٹ اور حکومت کی طرف سے آیت اللہ رئیسی کو صدراتی انتخابات میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس بات کی یقیین دہائی کرائی کہ رئیسی کے دوران صدرات میں، تہرن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

سنجرانی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنے برادرانہ اور گہرے تعلقات پر فخر کرتا ہے اور اسے انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ علاقے میں امن اور سلامتی کے قیام کیلئے دونوں ممالک کے حکام کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب ایرانی صدر کے بہت سارے تجربات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان سے تعاون کیساتھ  باہمی تعاون کی تقویت اور علاقائی تعلقات کی توسیع کیلئے راستہ مزید ہموار ہوگا۔

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین تاریخی، ثقافتی، مذہبی، معاشرتی اور جغرافیائی مشترکات دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے بہترین مواقع اور صلاحیتیں ہیں۔

نیز پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدراتی انتخابات کے ایک دن بعد؛ انطالیہ ڈپلومسی فارم کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ایک ملاقات کے دوران، ایران میں کامیاب صدراتی انتخابات پر مبارکباد دیتے ہوئے علامہ رئیسی کی کامیابی کی دعا کی۔

انہوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور سے ایک ملاقات میں بھی پاکستانی حکومت اور عوام کیجانب سے ان کو علامہ رئیسی کی فتح پر مبارکباد دی۔

نیز پاکستان کے متعدد سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی حالیہ دنوں میں الگ الگ پیغامات میں ایرانی صدراتی انتخابات میں علامہ رئیسی کی فتح پر مباردکباد دی۔

واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو انعیاد کیا گیا جس میں سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .