26 جون، 2021، 1:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84382535
T T
0 Persons
گزشتہ سال تہران میں 1.2بلین ڈالر غیرملکی سرمایہ کو راغب کیا گیا

تہران، ارنا – صوبے تہران کی ڈائریکٹر جنرل برائے اقتصادی امور نےکہا ہے کہ اس صوبے نے گذشتہ سال 27 معاہدوں کی شکل میں1.2بلین ڈالر سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔

یہ بات فرزانہ دہنادی نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال تہران نے27 غیر ملکی منصوبوں کی شکل میں 1.2بلین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کی توجہ کو مرکوز کر کے ملک میں غیرملکی سرمایہ اور غیر ملکی منصوبوں کی تعداد کو راغب کرنے کے لحاظ سے پہلی پوزیشن کو حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا سرمایہ کاری کے منصوبوں کی مالی اعانت کا ایک نیا طریقہ ہونے کے علاوہ ، ٹکنالوجی کی منتقلی ، ٹیکنالوجی اور سامان و خدمات کی فراہمی کے معیار کو اپ گریڈ کرنا ، مہارت اور منیجمنٹ کی ترقی ، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ، برآمدات کی ترقی ، معاشی نمو اور معاشرے کی عوامی بہبود کی سطح کی بہتری کا باعث بھی ہے۔

دہنادی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اپنی طرف راغب کرنا ملک کی اہم حکمت عملی اور ایک اہم پالیسیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر عائد پابندیوں کی بدترین صورتحال میں  بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .