19 جون، 2021، 9:22 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84374235
T T
0 Persons
ایران اور شام نے اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا

تہران، ارنا - ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی  نے شامی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت ، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد اسلامی نے  شام کے وزیر خزانہ و تجارت 'محمد سامر الخلیل' کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدوں کی دفعات پر تعاون اور معاشی تعلقات اور تجارتی تبادلے کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے مابین طویل المدتی اسٹریٹجک معاشی تعاون کے معاہدے اور لاگو ہونے والے معاملات اور جن معاملات پر کام ہو رہا ہے ،کچھ دفعات کے راستے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد سامر الخلیل نے کہا کہ ایرانی فریق کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مفادات پر گفتگو کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

انہوں نے مشترکہ معاہدوں کی سطح پر گذشتہ ادوار میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کی کچھ دفعات پر عمل درآمد تمام سطحوں میں ایک چھلانگ کا باعث بنے گا۔

قابل ذکر ہے محمد اسلامی کی قیادت میں ایرانی وفد منگل کے روز شامی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کیلیے شام روانہ ہو گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .