11 جون، 2021، 11:09 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84361902
T T
0 Persons
2022ء فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے؛ ایران کی کمبوڈیا کو جارحانہ شکست

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے بحرین میں منعقدہ 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-10 نتیجے کیساتھ کمبوڈیا کو شکست دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی فٹبال ٹیم، قطر میں منعقدہ 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائر اور چین میں منعقدہ 2023ء ایشین کپ کوالیفائر مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز جمعے کو کمبوڈیا کیخلاف میدان میں اترگئی۔

کوریا جنوبی سے تعلق رکھنے والے"کیم جونک ہونگ" اس میچ کے ریفری تھے؛ منعقدہ اس مقابلے میں ایرانی فٹبال کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 0-10 نتیجے کیساتھ کمبوڈیا کی ٹیم کو شکست دی۔

ایران قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ "دراگان اسکوچیچ" نے منعقدہ اس میچ میں "امیر عابدزاده"، "صادق محرمی"، "شجاع خلیل‌زاده"، "میلاد محمدی"، "مرتضی پورعلی‌گنجی"، "مهدی طارمی"، "سامان قدوس"، "علیرضا جهانبخش"، "احمد نورالهی"، "علی قلی‌زاده" اور "سعید عزت‌الهی" کو میدان میں روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی ٹیم نے اپنے پچھلے میچ میں بحرین کو 0-3 نتیجے کیساتھ شکست دیا تھا۔

اب اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹبال ٹیم، اس کامیابی کے حصول اور 15 پوانٹس سے تیسری گروہ کی پہلی پوزیشن پر کھڑی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .