1 جون، 2021، 6:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84351880
T T
0 Persons
ایرانی فلم کو امریکن فائن آرٹس فیسٹیول کی بہترین فلم کیلئے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "The Badger" کو آٹھویں امریکن فائن آرٹس فیسٹیول کی بہترین فلم کے طور پر نامزد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کو آٹھویں امریکن فائن آرٹس فیسٹیول کا 8 سے 14 جون تک امریکی صوبے کیلیفورنیا میں انعقاد کیا جائے گا۔

منعقدہ اس میلے میں ایرانی ہدایتکار "کاظم ملائی" کی بنائی گئی فلم The Badger کو اس میلے کے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے؛ فلم کے پرڈیوسر "سینا سعیدیان" ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ The Badger فلم کو اگلے مہینے میں بھی برطانیہ میں منعقدہ بارنز فلم فیسٹیول مین نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا؛ اس میلے کا 18 سے 24 جون تک لندن میں انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس ایرانی فلم کو اس سے پہلے متعدد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور اسے کئی عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کی کہانی کسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں شادی سے پہلے ہی ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .