31 مئی، 2021، 2:53 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84350353
T T
0 Persons
ایران میں غیر ملکی پروازوں پر پابندی کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا - ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے 42 ممالک کی سفری پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور خصوصی پروٹوکول کی تعمیل کےساتھ عراق کا سفر کیا جارہا ہے۔

 یہ بات محمد ذیبخش نے پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے غیر ملکی دوروں کی تازہ ترین صورتحال اور شرائط کے بارے کہا کہ کورونا کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے 42 ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندیاں بدستور عائد  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف برطانیہ کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے اور عراق کے لئے پروازیں بھی ضروری طور پر اور خصوصی پروٹوکول کے مطابق چلائی جاتی ہیں۔

ذیبخش کے کہنے کے مطابق ، کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان ممالک ممالک کی سفری پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہندوستان ، پاکستان ، فرانس ، بوٹسوانا ، برازیل ، جمہوریہ چیک ، عراق ، ایسٹونیا ، آئرلینڈ ، لیسوتھو ، ملاوی ، موزمبیق ، سلوواکیہ ، جنوبی افریقہ اور زیمبیا سے آنے جانے والی پروازوں  پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .