23 مئی، 2021، 11:12 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84339790
T T
0 Persons
ایرانی اسپیکر کی فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی فتح کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فتح سے یہ ظاہر ہوا کہ اگر امت مسلمہ الہی تعلیمات کے مطابق قدم اٹھا‏‏ئے اور لوگوں پر بھروسہ کرے تو وہ محصور علاقے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے آج بروز اتوار حکم سے پہلے تقریر میں کہی۔

انہوں نے مزاحمتی محاذ کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مزاحمت نے یہ ظاہر کیا کہ اگر امت مسلمہ الہی تعلیمات کے مطابق اتحاد و یکجہتی کے سائے میں قدم اٹھا‏‏ئے اور عوام پر اعتماد کرے۔  ایک محصور علاقے میں بھی امریکی اور مغرب کی حمایت یافتہ صہیونی ریاست کے خلاف کامیاب ہوگی۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ یہ عظیم فتح الہی روایات پر بھروسہ کرتے ہوئے حاصل کی گئی ، لیکن 60 کی دہائی میں ہم نے دیکھا کہ اس وقت صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​میں عرب ممالک اس حکومت کے خلاف پانچ دن مزاحمت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دیکھا کہ غزہ کے عوام نے کس طرح اس حکومت کے خلاف مزاحمت کی اور ہم سب کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ وہ مزاحمت کے شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عطا کرے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .