"محمد باقر قالیباف" نے بڑی خوشی سے اس عظیم اور بابرکت عید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کی عبودیت کا ایک نیا باب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی دنیا میں، کورونا وائرس سمیت، رونما ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی دنیا کے اتحاد اور تعاون میں اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کا کردار بہت موثر ثابت ہوگا۔
قالیباف نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ، فعال سفارتی رویہ اپنانے سے اس مقصد تک پہنچنے میں اپنی تیاری کا اظہار کرتی ہے۔
ایرانی اسپیکر نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہوں اور ان کے حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے مطابق، آج بروز جمعرات مطابق 13 مئی 2021ء اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدالفطرمنائی جاتی ہے۔
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام پذیر ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کو شکرانہ رحمت کے طور پر منارہے ہیں؛ خوشی کا یہ دن مسلمانوں کے لیے محبت اور اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ