29 اپریل، 2021، 12:05 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84312954
T T
0 Persons
ایرانی علاقے ہورامان کی عالمی رجسٹریشن؛ پُرانی ثقافت کا منہ بولتا ثبوت

سنندج، ارنا- علاقے ہورامان کی عالمی رجسٹریشن کیس کو یونسکو میں بھیجنے کے اقدام کو گیارہویں حکومت کی پائیدار خدمات میں سے ایک سمجھا جاسکتا ہے ایسی خدمت جس سے آنے والے سالوں میں صوبے کردستان اور خطے کے لئے مثبت اثرات اور فوائد حاصل ہوں گے۔

آج، سیاحت کی صنعت کو کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ایک انتہائی اہم صنعت سمجھا جاتا ہے، اور دنیا کے بہت سے ممالک، سالانہ اس طرح سے بڑے پیمانے پر آمدنی حاصل کرتے ہیں؛ مثال کے طور پر، ترکی کو سیاحت سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہے۔

جب کوئی خطہ سیاحت کے مرکز کی توجہ بن جاتا ہے؛ دنیا بھر سے سیاحوں اور مہمانوں کی ایک بڑی تعداد، سال کے تمام موسموں میں اس خطے کا سفر کرتے ہیں جس سے اس خطے میں رونقیں بڑھنے جاتی ہیں اور وہ ایک خوشحال اور آباد خطہ بن جاتا ہے جس کے باشندے اس کے ان گنت فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

بلاشبہ، ہورامانات کا علاقہ، جس کی تاریخ ہزاروں سال پر پھیلی ہوئی ہے؛ سیاحت کے میدان میں اچھی صلاحیت رکھتا ہے اور اس صلاحیت پر توجہ دینے سے خطے اور یہاں تک کہ پورے ملک کی خوشحالی اور ترقی ہوسکتی ہے اور دنیا بھر سے سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

ہوارامان کی عالمی رجسٹریشن کا آغاز، نائب ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے اور سیاحت کے امور ڈاکٹر "محمد حسین طالبیان" کے اس علاقے کے دورے سے ہوا؛ اس موقع پر انہوں نے ہوارامان کی بے پناہ صلاحیتوں سے واقفیت حاصل کرکے اس علاقے کی عالمی رجسٹریشن کے معاملے کو اعلی سطح پر اٹھایا۔

حکمت اور امید کی حکومت نے، اس مسئلے کے انتہائی مثبت اثرات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے، ہورامان کی عالمی رجسٹریشن کے معاملے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا اور اس کی کوششوں سے یونیسکو کے نمائندے نے اکتوبر میں ایران کا دورہ کیا اور اس خطے کی رسم و وراج، پُرانی تاریخ اور ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کا قریب سے واقف ہوا؛ جس کے نتیجے میں رواں سال میں یونیسکو میں ہورامانت کی عالمی رجسٹریشن کے فائل کا جائزہ لینے اور اس کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اگرچہ اب ہورامان خطے میں مینوفیکچرنگ اور صنعتی فیکٹریوں کے قیام کیلئے ضروری سہولیات اور بنیادیں میسر نہیں ہیں، لیکن سیاحت کے شعبے میں اس کی بہت اچھی صلاحیتیں ہیں؛ اس کی رجسٹریشن کو حتمی شکل دینے سے اس خطے میں روزگار کے مواقع اور پائیدار آمدنی کی فراہمی ہوجائے گی۔

بلاشبہ اورامانت کی عالمی رجسٹریشن سے، نامور بین الاقوامی تنظیموں کی معاشی اور مالی امداد سے خطے کو فائدہ ہوگا، اور اس خطے کے پاشندوں کی زندگی کے معاشرتی اشارے مضبوط ہوں گے اور سیاحت کی صنعت ترقی ہوگی اور ہورامان عالمی سیاحوں کے سیر کا مرکز ہوگا۔

ایرانی وزیر برائے ثقاتی ورثے، سیاحت اور دستکاری مصنوعات کے امور نے "علی اصغر مونسان" اس علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہورامان کی عالمی رجسٹریشن سے سیاحت کا فروغ ہوگا اور مزید سیاح ہوارامان کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہورامان ورلڈ رجسٹر کی ایک خصوصیت، اس کا ثقافتی نقطہ نظر ہے؛ جو 300 دیہاتوں پر محیط ہے اور یہ جغرافیائی رقبے کے لحاظ سے بھی اہم ہے۔

علی اصغرمونسان نے کہا کہ ہوارامان مجموعی طور پر 400 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہ دوسرحدی صوبے کرمانشاہ اور کردستان میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوارامان علاقے کی 36 دیہاتوں کو قومی ثقاتی ورثے میں رجسٹر کیا گیا اور اس علاقے کی عالمی رجسٹریشن ایک تاریخی کامیابی ہے۔

اس کے علاوہ علاقے ہورامان کے بیشتر رسم و رواج اور ثقافت کو ناقابل تسخیر ورثہ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور خطے میں متعدد پُرانے درختوں کو قومی سطح پر قدرتی ورثے کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے جو بہت اہم  ہے اور عالمی رجسٹریشن فائل کو مضبوط اور مستحکم بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہورامان علاقے میں زیادہ تر ایکوٹورازم کی رونقیں ہیں اور اس علاقے کی عالمی رجسٹریشن سے علاقے کے رہنے والوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ  دنیا بھر کے سیاح اس علاقے کی بے پناہ صلاحیتوں سے حظ اٹھانے کیلئے اس ہوارامان کا رخ کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .