20 اپریل، 2021، 5:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84303281
T T
0 Persons
غیر ملکی کمپنیوں کو ایرانی آٹو پارٹس مینوفیکچررز سے تعاون میں دلچسبی

تہران، ارنا۔ ایران کے سب سے بڑے آٹو پارٹس مینو فیکچرز کے سی ای او نے کہا ہے کہ کچھ غیر ملکی کمپنیوں کو ایرانی آٹو پارٹس مینوفیکچررز  سے تعاون میں دلچسبی ہے۔

ان خیالات کا اظہار «نادر سخا» نے آج بروز منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مینوفیکچرز، طویل عرصے سے غیر ملکی کمپنیوں  سے خاص طور پر ٹیکنالوجی کے تبادلے کے میدان میں  رابطے میں تھے، لیکن حالیہ برسوں میں ملک کیخلاف  پابندیوں کی وجہ سے یہ تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور پابندیوں کی شدت ایسی تھی کہ کمپنیوں کے ذریعے بھیجے گئے ای میلوں کا جواب بھی نہیں دیا جاتا تھا۔

سخا نے کہا کہ ہم نے پابندیوں کو موقع میں بدل کر اندرون ملک ہی میں اپنی ضروریات تیار کرنے میں انتہائی ترقی کی؛ تاہم  سرگرمیوں میں توسیع اور اس میدان میں  دیگر ملکوں  سے پیچھے نہ رہنے کی وجہ سے دنیا سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پابندیاں ختم ہوجائیں تو کرنسی کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ، ایرانی آٹو پارٹس مینوفیکچررز پرزوں کی برآمد میں دلچسبی رکھیں گے۔

ملک میں آٹو پارٹس تیار کرنے والے سب سے بڑے مینوفیکچرز کے سی ای او نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، اس کمپنی میں 55 ملین سے زائد پرزوں کی تیاری کی گئی جس میں ۳۰ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اس کمپنی میں 35 حصوں کی انٹرنلائزیشن  کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں ہائی ٹیک (ہائی ٹیک) پارٹس شامل ہیں؛ ای سی یو (کار کمپیوٹر) کا انٹرنلائزیشن شروع ہوچکا ہے اور اے بی ایس بریک کے کچھ حصوں کی انٹرنلائزیشن جاری ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .