18 اپریل، 2021، 11:34 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84299247
T T
0 Persons
ویانا میں ایران اور گروہ 1+4 کے مذاکرات کرنے والے وفود کی مشاورت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے

تہران، ارنا- ویانا میں ایران اور 1+ 4 کے مذاکرات کرنے والے وفود کی مشاورت کا سلسلہ آج بھی مختلف سطوح پر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ویانا میں ایرانی اور گروہ 1+4 کے مذاکراتی وفود کے مابین مختلف شکلوں اور سطحوں پر مشاورت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ماہر ورکنگ گروپس، ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی اور جوہری امور کے دونوں شعبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

گزشتہ روز کے دوران، جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائڈ لائن میں 1+4 گروہ کے مذکرات کرنے والے وفود کے درمیان کئی دوفریقی اور چند فریقی ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے  اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور یونین کی قیادت کرنے والے وفد "انرکہ مورا" سے ملاقات کی۔

 ونیز تین یورپی وفود کے قائدین نے بھی ایک مشترکہ اجلاس کے دوران، نائب ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کی منسوخی  اور جوہری کے دو شعبوں ماہر ورکنگ گروپس کی میٹنگیں بھی حالیہ دنوں میں معمول کے مطابق منعقد کی گئیں۔

مشترکہ کمیشن کے کل کے اجلاس میں ورکنگ گروپس کیجانب سے پیش کی جانی والی رپورٹ اور ان کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں دو طرفہ اور کثیر جہتی بات چیت کیساتھ ساتھ تکنیکی مشاورت جاری رہے گی اور اگر ضرورت ہو تو جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے مزید اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .